ڈی سی کی صفائی ستھرائی کا آپریشن مزید تیز کرنیکی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے الصبح گلشنِ اقبال پارک، شاہین آباد سے ملحقہ علاقوں، گورنمنٹ اقبال ہائی سکول، تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹی و صدر کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے شاہین آباد کے دورہ پر ہدایت کی کہ ویسٹ کمپنی، کارپوریشن کے افسر سینٹری ورکرز کو متحرک کریں اور صفائی ستھرائی کے آپریشن کو مزید تیز کریں ،اقبال پارک میں صفائی امور، واکنگ ٹریک، بینچوں، جنگلوں کی مرمت اور دیگر ضروری اقدامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ بعدا ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے دورہ کے موقع پر کہا کہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو بلا انتظار سہولیات فراہم کی جائیں۔