ڈاکوئوں نے پو لیس اہلکاروں سے موٹر سائیکلیں چھین لیں

 ڈاکوئوں نے پو لیس اہلکاروں سے موٹر سائیکلیں چھین لیں

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس ملازمین سمیت 9افراد کو لوٹ لیا گیا۔ نانگرے بھٹی کے پولیس اہلکار عاصم شہزاد اور عمران ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے۔۔۔

 کہ گاؤں کے قریب دو ڈاکوؤں نے 17 ہزار روپے ، 2موبائل فون اور 2 موٹرسائیکلیں چھین لیں،دیوان روڈ پر ایک ڈاکو ایمن آباد کے مصطفی خان سے 7ہزارروپے چھین کر لے گیا۔چیانوالی کے طارق حسین سے جی ٹی روڈ پر دو ڈاکو 9 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔موڑ ایمن آباد انڈر پاس کے قریب دو ڈاکو چندداقلعہ کے عزیز سے 28ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔سادھوکی کے قریب کار سوار چار ڈاکو مشروب ساز کمپنی کے ملازم لاہور کے خالد سے کار،موبائل فون،لیپ ٹاپ اور 17ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔راجہ بھلہ کے قریب تین ڈاکو کنگنی والا کے خورشید اختر سے ایک لاکھ 28 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔گھوماں روڈ پر دو ڈاکو موضع تمبولی کے آصف سے 82ہزار روپے اور زیورات ،چک رامداس کے قریب عمران سے 2 لاکھ 80ہزار روپے اور2 موبائل چھین لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں