علی پورچٹھہ رورل ہیلتھ سنٹر کچرا کنڈی میں تبدیل

علی پورچٹھہ رورل ہیلتھ سنٹر کچرا کنڈی میں تبدیل

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ رورل ہیلتھ سنٹر کچرا کنڈی میں تبدیل، رہائشی کالونی میں خطرناک سانپوں سمیت دیگر حشرات الارض کا بسیرا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر علی پورچٹھہ میڈیکل افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے ۔عرصہ دراز سے کالونی میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کو خطرناک سانپوں اور دیگر حشرات الارض نے اپنا مسکن بنا لیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ہسپتال کی رہائشی کالونی کے مکین ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑ کر سانپوں کا تعاقب کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے ۔حالیہ برسات کی بارشوں سے خودرو جڑی بوٹیاں اگی ہو ئی ہیں ۔ اس بارے ایس ایم او نے رابطہ کرنے پر کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ایسے موسم میں سانپ و دیگر حشرات کا نکل آنا قدرتی عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں