بیسٹ انرجی سیونگ پنکھے بنا نے پر خورشید فین کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ

بیسٹ انرجی سیونگ پنکھے بنا نے پر  خورشید فین کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ایوان صدرا سلام آباد میں12ویں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔۔۔

گجرات کے معروف پنکھاسازادارے خورشید فین کو پاکستان کے بیسٹ انرجی سیونگ پنکھے بنانے پر چیف ایگزیکٹو میاں غلام محی الدین کوصدرآصف زرداری نے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا ۔ صدر نے کہاکہ گجرات کی فین انڈسٹری دنیابھرمیں مشہور ہے اورہمیں فخرہے کہ خورشید فین جیسے پنکھاساز ادارے کم بجلی استعمال کرنیوالے پنکھے تیارکررہے ہیں۔میاں غلام محی الدین نے صدر مملکت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خورشید فین کوایکسی لینسی ایوارڈ ملنا گجرات کیلئے فخرہے ، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے بھرپورکردارادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں