حافظ آباد:ریلوے کراسنگ پر اوور فلائی کا منصوبہ نا مکمل
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب ریلوے کراسنگ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والا اوورفلائی کا منصوبہ 3برس گزرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔۔۔
ٹھیکیدار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور حکومت پنجاب کی جانب سے مطلوبہ فنڈز جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے کام ادھوراچھوڑ کر غائب ہوگیا ،ریلوے کراسنگ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ سرگودھار روڈ پر کھدائی کے باعث جگہ جگہ گڑھوں سے نہ صرف گردوغبار اڑتی رہتی ہے ، حادثات میں اضافہ ہورہاہے ۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبہ کیلئے مطلوبہ فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ منصوبہ مکمل ہوسکے ۔