بغیر آپریشن دل کے والو کی تبدیلی کا کامیاب تجربہ

 بغیر آپریشن دل کے والو کی تبدیلی کا کامیاب تجربہ

وزیرآباد (نامہ نگار)چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید تکنیک سے بغیر آپریشن دل کے والو کی تبدیلی TAVR procdure کا کامیاب تجربہ ،مہنگے ترین طریقہ علاج سے امراض قلب کے مریضوں کو۔۔۔

 اب پنجاب حکومت کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مفت سہولت دستیاب ہو گی ۔معروف کارڈیک فزیشن و ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عبدالستار نے میڈیکل ٹیم کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بغیر آپریشن والو کی تبدیلی انتہائی مہنگا طریقہ علاج ہے جس پر کم و بیش 40 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوتی ہے لیکن چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں یہ سہولت مریضوں کو بالکل مفت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی سے لے کر دل کے بائی پاس تک آپریشن مفت ہو رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی میں دل کے دورہ کے دوران کی جانے والی پرائمری انجیو پلاسٹی کا علاج 24 گھنٹے دستیاب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں