گرفتاریاں ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں:ناصر چیمہ

گرفتاریاں ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں:ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )حقیقی آ زادی کے حصول اور ملک میں انقلاب برپا کرنے کی راہ میں حائل حکومتی رکاوٹیں، کارکنان کی گرفتاریاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔۔۔

 ملک میں حقیقی آزادی حقیقی تبدیلی،حقیقی انقلاب حاصل کیے بغیر کارکنان کبھی بھی چین سے نہ بیٹھیں گے ، انشا اﷲ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یہ کرکے رہیں گے اور اس سلسلے میں آج کا احتجاجی دھرنا بھی کامیاب ہوگا،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 59 محمدناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں لاہور اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائدین کی طرف سے پر امن احتجاج کی کال پر کارکنان کی گرفتاریاں حکومتی سطح پر بوکھلا ہٹ کی نشانی ہے اسکی ہم پر زور طور پر مذمت کرتے ہیں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جائیگا پھر جسکو روکنا ناممکن ہو جائیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں