حافظ آباد:کرپشن، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج معطل

حافظ آباد:کرپشن، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج معطل

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج حافظ آباد میں 90لاکھ سے زائد کی کرپشن کا کیس،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالج کے پرنسپل شہباز بھٹی، سپرنٹنڈنٹ طفیل ناصر اور ۔۔۔

اسسٹنٹ ذوالفقار کو ملازمت سے معطل کرکے فوری محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔مذکورہ کرپشن کیس میں سینئر کلرک عمران صدیق پہلے ہی ملازمت سے برخاست کیا جا چکاہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فاربوائز حافظ آباد میں سینئر کلرک عمران صدیق اور پرنسپل شہباز بھٹی کی مبینہ ملی بھگت سے سینکڑوں طلبہ کی فیسیں اور مختلف گرانٹس کی رقوم ہڑپ کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا ،محکمہ کی جانب سے بھی انکوائری کی گئی جس میں 90لاکھ سے زائد رقوم ہڑپ کرلینے کے ثبوت سامنے آئے تو محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پہلے سینئرکلرک عمران صدیق کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد اب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالج کے پرنسپل محمد شہباز بھٹی، سپرنٹنڈنٹ طفیل ناصر اور اسسٹنٹ ذوالفقار کو کرپشن ، مس کنڈکٹ کے الزام میں ملازمت سے معطل کرکے فوری محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔دوسری جانب طلبہ اور انکے والدین نے محکمہ کی جانب سے اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرپشن کے تمام ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے ہڑپ کی گئی رقوم برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں