ڈسکہ میں صفائی ستھرائی کا نیاپلان، شہری سراپا احتجاج

 ڈسکہ میں صفائی ستھرائی کا نیاپلان، شہری سراپا احتجاج

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے شہریوں کو سیاسی لوگوں کے مرحوم منت کرتے ہوئے ڈسکہ شہرکی 30واڈوں میں صفائی ستھرائی کیلئے نیاپلان جاری کردیا ہزاروں گھرانوں پرمشتمل ایک وارڈ میں 3سینٹری ورکروں کو لگادیا۔۔۔

جن کی نگرانی سیاسی لوگ کرینگے ،شہری میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے جاری کردہ صفائی پلان کیخلا ف سراپا احتجاج، میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے ڈسکہ شہرکی 30واڈوں میں صفائی ستھرائی کا نیاپلان جاری کرتے ہوئے شہر کی ہر ایک وارڈ میں 3سینٹری ورکر لگادئیے ہیں ڈسکہ شہرکی آبادی لاکھوں پرمشتمل ہے اور ایک وارڈ میں ہزاروں گھرانے آتے ہیں ہزاروں گھرانوں پرمشتمل وارڈ میں تین سینٹری ورکروں کیلئے صفائی ستھرائی رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہزاروں گھرانوں پرمشتمل وارڈ میں کام کرنیوالے سینٹری ورکروں کی نگرانی سیاسی لوگ کرینگے ،شہریوں کاکہنا ہے کہ پہلے صفائی ستھرائی کے متعلق کوئی بھی شکایت ہوتی تھی تو ہرکوئی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے دفتر میں شکایت درج کروانے چلاجاتاتھا مگر اب سیاسی لوگوں کے ہاں کون شہری جائیگا جن سیاسی لوگوں کو ہر وارڈ میں سینٹری ورکروں کی نگرانی کیلئے لگاگیا ہے وہ شہریوں کیساتھ انتقامی کاروائیاں لیناشروع کردینگے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں