حمزہ شہباز شریف سے صدر ن لیگ گجرات کی ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ لاہورمیں سابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب، صدرمسلم لیگ ن گجرات نوابزادہ طاہرالملک نے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال، تنظیم سازی سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، میاں حمزہ شہبازنے نوابزادہ خاندان کی سیاسی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ نوابزادہ طاہرالملک نوابزادہ خاندان کے سیاسی مشن کو بہتراندازمیں آگے لیکرچل رہے ہیں اوروہ اپنے حلقہ میں عوام سے قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں، میاں حمزہ شہبازنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے ، ملکی معیشت اب تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے ،سٹاک ایکسچینج کاتاریخی سطح پرجانا اس بات کا بین ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کم ہوگی اورعوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ نوابزادہ طاہرالملک نے میاں حمزہ شہباز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ شریف خاندان کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی ترقی میں کردارادا کررہے ہیں ، گجرات میں مسلم لیگ ن کو متحرک اورفعال بنائیں گے ۔