گلزار مدینہ چوک پر سیوریج کا مسئلہ حل کر دیا :علی جوڑا
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری علی ابرارجوڑا نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرگجرات صفدرحسین ورک سے انکے آفس میں میٹنگ کی۔۔۔
گجرات شہرمیں ترقیاتی کاموں،سیوریج مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر جعفرجاوید ، خاورجاوید،تیموربٹ بھی موجود تھے ، ملاقات میں صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھری شافع حسین کی کاوشوں سے گجرات میں ہمت کارڈ،کسان کارڈ،اپناگھراپنی چھت سکیم بارے بھی مفصل اندازمیں تبادلہ خیال کیاگیا، علی ابرارجوڑا نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گلزارمدینہ چوک کوسابق دورحکومت میں ناقص تعمیراورجلد بازی میں کارپٹ کیاگیا جس کے باعث مون سون بارشوں نے غیرمعیاری تعمیرکارپٹ روڈ کابیڑہ غرق کردیا۔ اس پرچودھری شافع حسین نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے گلزارمدینہ چوک میں 20فٹ گہرا گڑھاکھود کرمین ہول بنایا جسے گلزارمدینہ ڈسپوزل سے لنک کردیا جس کے باعث گلزارمدینہ روڈ سمیت کالو پورہ، فتو پورہ سمیت دیگرعلاقو ں کے سیوریج پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ گلزارمدینہ روڈ کی دونوں لائنیں بھی چالو کردی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرصفدرحسین ورک نے علی ابرارجوڑا کی کاوشوں کوسراہا اورکہاکہ سب مل کر شہرکومسائل فری بنائیں گے ۔