سیالکوٹ :ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد ،10افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناجائز اسلحہ اور10کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ مراد پور کے علاقہ مدینہ چوک سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص محمد غفور سے 5کلو620گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سندھوالہ سے جمشید عرف کالا سے ایک کلو360گرام چرس،تھانہ اگوکی کے علاقہ بھابھڑیانوالہ سے سے رحمن اشرف سے 560 گرام چرس اور ذیشان سے 520گرام چرس، تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ سے ریحان سے پستول اور دو گولیاں، ورسالکے پل سے محمد ندیم سے ایک کلو200گرام چرس اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ داتا زید کا سے محمد امجد سے پستول اور تین گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا ۔