حکومت کو فا شسٹ رویہ ترک کرنا ہوگا:ناصر کلیر
وزیرآباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع وزیر آباد کے امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی کوششیں رنگ لارہی ہیں، پانچ آئی پی پیز کا خاتمہ خوش آئند ہے ، رقوم عوام کو بجلی کے بلوں میں واپس کی جائے ۔۔۔
معاہدوں میں خرابیوں کے ذمہ داروں کا فرانزک آڈٹ ہونا چا ہیے ، حکومت کو فا شسٹ رویہ ترک کرنا ہوگا، پٹرول لیوی کو حکمران فوری طور پر ختم کریں۔وہ وزیرآباد کے ذمہ داروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،صدارت زونل امیر صابر حسین بٹ نے کی، اس موقع پر مشتاق بٹ،حافظ فرحان منیر بٹ،سیف اللہ،ریاض سلہریا،ذبیع اللہ ملک، رضوان بٹ،جاوید مغل،عمران بٹ و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ایشو پر بائیکاٹ کرنے والے اپنے مفادات کیلئے پیپلز پارٹی سے مل گئے ہیں ذاتی مفادات نے عوام کو ہمیشہ تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو باعث افسوس ہے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا دور ختم ہوچکا ہے ، اب عوام باشعور ہے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کے ایشو پر پوری قوم کو یکجا ن کرکے پاکستان کا خوبصورت پیغام دیا ہے ہر جماعت مکتبہ فکر اور تنظیموں نے ثابت کیا یہ سیاسی نہیں ایمانی اور اسلامی ایشو ہے پوری قوم متحد ہے تمام آئی پی پیز کے متعلق فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور معیار پر پورے نہ اترنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔