صنعتکاروں ، تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے :رضوان دلدار

صنعتکاروں ، تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے :رضوان دلدار

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری کا کہنا ہے کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دوستوں کی جدوجہد رنگ لائی ہے ۔۔۔

گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری حقیقی معنوں میں صنعت کار اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور صنعتی و تجارتی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا ہوا نظر آئے گا ۔رضوان دلدار چودھری کا کہنا تھا کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز میں ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس کی وجہ سے ہمیں یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑا ،چیمبر کی نئی قیادت ایگزیکٹو کمیٹی سمیت تمام ممبران کو بھرپور عزت اور احترام دے گی اور انہیں ساتھ لے کر چلے گی ہم نے جن لوگوں پر اعتماد کیا تھا انہوں نے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور چیمبر کے وقار کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ گجرات کی صنعت کار اور تاجر برادری کو بھی مایوس کیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا نو منتخب صدر وقاص مرزا کا کہنا تھا کہ جس طرح گجرات کی صنعت کار اور تاجر برادری نے ہمارا ویلکم کیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، گجرات شہر کے ایک ایک صنعت کار اور تاجر کی خدمت کیلئے حاضر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں