پٹرولنگ پوسٹ کلاسکے وزیر آباد کا افتتاح کر دیا گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے پولیس پٹرولنگ پوسٹ کلاسکے ڈسٹرکٹ وزیر آباد کا افتتاح کیا۔
پٹرولنگ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن فاروق احمد بھٹہ نے نئی آپریشنل ہونے والی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کلاسکے ڈسٹرکٹ وزیر آباد کا افتتاح کیا، ڈی ایس پی پٹرولنگ ذوالفقار ورک ،ڈی ایس پی پٹرولنگ حافظ آباد فضل سرا، ڈی ایس پی پٹرولنگ سیالکوٹ احسان سندھو، ڈی ایس پی پٹرولنگ نارووال کمال نعمت اور دیگر افسروں نے ان کا استقبال کیا ، افتتاح کے موقع پر ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے آپریشنل ہونے سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہو گی پٹرولنگ پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کو پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر ذیل سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ جن میں پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد،جنرل پولیس ویری فیکیشن، گمشدگی دستاویزات، ایف آئی آر کی نقل، پولیس وہیکل ویری فیکیشن، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل رجسٹریشن کرایہ دارا ن اور جرم کی اطلاع وغیرہ شامل ہیں۔