حافظ آباد:ڈی ایچ کیو ہسپتال سہولیات بہتر کرنیکا حکم

حافظ آباد:ڈی ایچ کیو ہسپتال سہولیات بہتر کرنیکا حکم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے صبح سویرے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 6،فیملی پارک ، چلڈرن پارک، اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔۔۔

پرائمری سکول نمبر 6چوک فارو ق اعظم میں انہوں نے سٹاف کی حاضری ،سکول کی مجموعی تعلیمی صورتحال اور بالخصوص صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبا ء سے انکے سکول ورک کو بھی چیک کیا جبکہ ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر اساتذہ کو سکول واش رومزاور سکول کی صفائی ستھرائی کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے فیملی پارک اور چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پارکوں کی صفائی ستھرائی بچوں کے جھولے اور شہریوں کے لیے دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بغیر اطلاع اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ ایمر جنسی ،او پی ڈی ، ڈینٹل وارڈ، گائنی وارڈ، ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات ،ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری ، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں بنائے جانے والے پرچی کاؤنٹرز کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں