اتائیوں کا ہومیو پیتھک کی اسناد پر ایلو پیتھک علاج جاری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے ہزاروں عطائی ڈاکٹرز ہومیو پیتھک کی اسناد حاصل کرکے ایلوپیتھک اور مختلف امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بن کر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے ۔۔۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن ،ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز نے مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کیا تھاجس پر تاحال عمل درآمدنہ ہوسکا اور نہ ہی ان کی ایلوپیتھک کی رجسٹریشن منسوخ ہوسکی ،بیشتر میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ کلینک کوالیفائیڈشخص کے بغیر قائم ہیں حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی کہ ہومیو پیتھک کی سند سے ایلو پیتھک کی پریکٹس بند ہے ،خلاف ورزی پر متعلقہ اتھارٹی سے سند منسوخ کی جائے گی جبکہ بیشتر عطائیوں اور ہومیو پیتھک نے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا روپ دھار رکھا ہے اور ایلوپیتھک کا استعمال جاری ہے جن کے خلاف سختی سے نمٹنے کیلئے پنجا ب حکومت نے فیصلہ تو کیا اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی کہ معیار ، ماحول اور کوالیفائیڈ شخص کی ہمہ وقت حاضری کو ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹرز یقینی بنائیں لیکن تاحال عمل درآمد نہ نہیں ہوسکا ۔