موسم سرما کی آمد سے قبل 16،16 گھنٹے گیس کی بندش شہریوں کیلئے وبال جان

موسم  سرما  کی  آمد  سے  قبل  16،16 گھنٹے  گیس  کی  بندش  شہریوں  کیلئے  وبال جان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)موسم سرما کی آمد سے قبل سولہ سولہ گھنٹے گیس کی بندش شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں شہریوں کوگیس کے کم پریشر کا سامنا رہتا ہے لیکن موسم گرما میں شہریوں کو شیڈول کے حساب سے گیس فراہم کی جاتی ہے ،صبح چھ سے دس بجے تک ،اسی طرح دوپہر بارہ سے دو بجے تک جبکہ شام کو چھ بجے سے دس بجے تک گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔روزانہ بارہ گھنٹے گیس فراہم کی جاتی ہے لیکن موسم سرما ابھی شروع نہیں ہوا تو گیس کی بندش سولہ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے ۔گوجرانوالہ کی تمام صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے لیکن بدلتے موسم کے ساتھ گیس کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کیو جہ سے شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت گیس مکمل پریشر کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے جن علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات موصول ہوتی ہیں وہاں ٹیمیں جا کر پریشر ٹھیک کر رہی ہیں جو شیڈول ہے اس حساب سے گیس کی فراہمی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں