ڈنکی لگا کر یور پ جاتے وزیر آ باد کا نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
وزیرآباد(نامہ نگار)سہانے خواب سجائے روزگار کی تلاش میں موریطانیہ سے سپین جانے والا وزیرآباد کا نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
جناح کالونی پیر مٹھا قبرستان روڈ کا رہائشی ابوہریرہ کو کشتی میں سامان رکھنے والی جگہ پر چھپایا گیا تھا لیکن وہ دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گیا، ابوہریرہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی، نوجوان کی غائبانہ نماز جنازہ پرانی سرائے پارک میں ادا کر دی گئی۔