اٹلی جاتے ڈوبنے والی کشتی میں لدھیوالہ کا نوجوان بھی لاپتہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)اٹلی جاتے ڈوبنے والی کشتی میں کوٹ شیرا کا 25سالہ نوجوان بھی سوار تھا جو4ماہ قبل ڈنکی لگا کر یونان گیا تھا۔
اس کے والدین کا کہنا ہے کہ اٹلی روانہ ہونے سے قبل انکی بیٹے سے فون پر بات ہوئی تھی اور کشتی حادثے کے بعد انکا بیٹے سے رابطہ نہیں ہو رہا ،حکومت بیٹے کی تلاش میں مدد کرے ۔