علی پورچٹھہ :ڈاکوئوں نے بیوپاریوں سے 15لاکھ روپے لوٹ لئے
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے بیوپاریوں سے 15لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
گزشتہ روز امین ملک سکنہ کوٹ ہرا، ارشد زمان اعوان سکنہ حضرت کیلاں والا ، کاشف قصاب سکنہ علی پور چٹھہ ، محمد قاسم سکنہ کوٹ ہرا ، شہباز سکنہ علی پور چٹھہ ، زمان سکنہ حافظ آباد ، محمد علی سکنہ علی پور چٹھہ مویشی منڈی کنجاہ سے مال مویشی کی خرید وفروخت کر کے گاڑی پر واپس آرہے تھے کہ ہیڈ چھناواں کے قریب ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔