والدہ سے بد سلو کی ،بیٹا گرفتار
موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار )والدہ سے بدسلوکی اور سامان باہرپھینکنے والے بیٹے کو گرفتارکرلیا گیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ مرزا گورائیہ کی نسرین کے بیٹے احسان نے کمرے کا دروازہ توڑ کر سامان باہرپھینک دیا اور گالم گلوچ کی ، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔