حافظ آباد:آفٹر نون سکولوں کی معلمات حاضری لگاکرغائب

حافظ آباد:آفٹر نون سکولوں کی معلمات حاضری لگاکرغائب

حافظ آباد(نامہ نگار)انصاف آفٹر نون سکولوں میں درس وتدریس کی صورتحال مخدوش ہو کر رہی گئی ،ڈی ای او ایلمنٹری زنانہ کی عدم دلچسپی سے اکثر معلمات حاضری لگا کر غائب بعض سکولوں میں مبینہ طور پر طلبہ صرف حاضری رجسٹر میں ہی ہیں ۔

 حافظ آباد میں انصاف آفٹر نون سکولوں میں درس وتدریس کے حالات بدترین صورتحال اختیار کر چکے ہیں اور مبینہ طور پر بعض سکولوں میں طلبہ کے فرضی نام داخل ہیں اور سرکاری سکولوں کی معلمات حاضری لگا کر گھروں کو چلی جاتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دور دراز دیہی علاقوں میں معلمات طلبہ کو بغیر پڑھائے آفٹر نون سکولوں سے باقاعدہ تنخواہیں وصول کر رہی ہیں اور بچوں کے فرضی نام داخل کئے جاتے ہیں جو سکول کا دروازہ تک نہیں دیکھتے اور بعض ہیڈ مسٹریس نے قریبی عزیزو اقارب کو آفٹر نون سکولوں میں تعینات کیا ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں طلبہ کے صاف پانی پینے کے لئے نصب کردہ واٹر کولر خراب پڑ ے ہیں ۔شہریوں نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں