کروڑوں روپے کی مشتبہ ٹرانزکشن منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کروڑوں روپے کی مشتبہ ٹرانزکشن کا معاملہ، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گجرات سے گرفتار ملزم کی شناخت شمشاد احمد کے نام سے ہوئی جوحوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا،ملزم نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 78 کروڑ روپے سے زائد کی مشتبہ ٹرانزکشنز کی ہیں ،ملزم حکام کو مطمئن نہ کر سکا ۔