دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کارروائی

دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس  گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے سموگ کی روک تھام کیلئے دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس، گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔۔

ایک ہفتے کے دوران 190فیکٹریوں کو چیک کیا گیا، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 52فیکٹریوں کو سیل کیا گیا اور 63کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔224رکشوں اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا 95کے چالان کرکے 32ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں