کڈنی سنٹر گجرات میں12 بیڈ پر مشتمل نیا اوورسیز وارڈ فعال

کڈنی سنٹر گجرات میں12 بیڈ  پر مشتمل نیا اوورسیز وارڈ فعال

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) کڈنی سنٹر گجرات میں نئے اوورسیز وارڈ کو فعال کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اوورسیز پاکستانیوں اور بورڈ آف گورنرز کے ہمراہ وارڈ کا افتتاح کیا۔

تقریب میں صدر کڈنی سنٹر میاں اعجاز احمد، چودھری قمر اقبال، اظہر اشفاق، چودھری ٹکا خان، مقصود سندھو، اطہر حسین،جاوید بٹ اوردیگر سماجی کارکن موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نیا اوورسیز ڈائیلسز وارڈ 12 بیڈز پر مشتمل ہے جس پر 3 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ کا خاتمہ ہوگا اور اب مریضوں کو ڈائیلسز کیلئے طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں