خاتو ن کا جعلی بیان نزع تحریر ،تھانیدار کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)قتل کے مقدمہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا جعلی بیان نزع تیار اور جاں بحق نیلم کی جگہ اسکے بھائی کا انگوٹھا لگانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر غازی عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عثمان نے مدعی مقدمہ قاسم سے ملی بھگت کر کے جاں بحق ہونے والی خاتون نیلم کی وفات کے بعد اسکا جعلی بیان نزع تحریر کیا اور اس پر قاسم کا انگوٹھا لگایا جس کے بعد کینٹ پولیس نے اپنے ہی تھانہ کے تھانیدار کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، 18 روز قبل کینٹ کے علاقہ میں نیلم نامی خاتون کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کئے جانے کا مقدمہ اسکے شوہر اور دیور کے خلاف درج ہوا تھا۔