علی پور :بغیر ٹیسٹ موٹر سائیکل لائسنس پر شہریوں کو تشویش
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ ٹریفک وارڈن نے 15سو موٹر سائیکل لائسنس جاری کر دئیے ۔
پولیس تھانہ علی پورچٹھہ میں ایک مخصوص کائو نٹر قام کیا گیا ہے جہاں پر آنے والے شہری کا فوری اندراج کرکے لائسنس بنایا جارہا ہے ۔چند دنوں میں 15سو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ انچارج سید علی اقدس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسا ئیکل چلانے والے کے پاس لائسنس کا ہونا ضروری امر ہے ۔شہری لرننگ حاصل کرکے ٹرائی دینے سے کتراتے تھے جبکہ بائیک چلانے والا آسانی سے ٹیسٹ پاس کرسکتا ہے ۔ اسی کے پیش نظر سی ٹی او گوجرانوالہ نے ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل لائسنس بغیر ٹرائی کے فوری جاری کیا جائے۔مزید کہا کہ اس طرح لوگوں کا لا ئسنس بنوانے میں دلچسپی اور رجحان بھی کافی زیادہ رہا ہے ۔دوسری جانب شہریوں نے بغیر ٹرائی کے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک غیر منطقی عمل ہے کہ بغیر ڈرائیونگ رولز کو جانے پہچانے لائسنس جاری کیا جارہا ہے ۔