ہیڈمرالہ روڈپردن کے اوقات میں ڈمپرزکاراج

ہیڈمرالہ روڈپردن کے اوقات میں ڈمپرزکاراج

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )ہیڈمرالہ روڈپردن کے اوقات میں ڈمپرز کاراج،حادثات معمول بن گئے ،شہریوں کادن کے اوقات میں ریت اورمٹی سے لدے ڈیمپرزپرپابندی کامطالبہ۔

 ہیڈمرالہ تاسیالکوٹ روڈ،ہیڈمرالہ تاائیرپورٹ روڈ اور ہیڈ مرالہ تاگجرات روڈپردن کے اوقات میں ریت اور مٹی سے لدے تیزرفتارڈمپرزکی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں جسکی وجہ سے انسانی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔چندروزقبل بھی ڈیمپرتلے روندکرایک نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔ شہریوں نے کمشنرگوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ، آرپی اوگوجرانوالااورڈی پی اوسیالکوٹ سے مطالبہ کیاہے کہ ہیڈمرالہ روڈپردن کے اوقات میں ڈمپرزکی آمدوورفت پرپابندی اورڈھلیوالی چوک میں تیزرفتارٹریفک کوسست کرنے کے لئے سڑک کی اطراف سپیڈبریکرزبنانے کامطالبہ کیاہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورحادثات سے محفوظ رہاجاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں