گجرات ڈویژن کی بحالی جلد کر لی جائیگی:صوبائی وزیر

گجرات ڈویژن کی بحالی جلد کر لی جائیگی:صوبائی وزیر

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب، چوہدری شافع حسین نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ گجرات کے ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں جاری ترقیاتی سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گے اور گجرات کی ترقی کے لیے نئی سکیموں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ گجرات ڈویژن کی بحالی جلد مکمل کر لی جائے گی، جس سے خطے کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان مسلم لیگ ق ہمیشہ ملک اور آئین کی بہتری کے لیے کام کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہی جماعت عوامی خدمت کو اولین ترجیح دے گی۔صوبائی وزیر نے جوڈیشل ریفارمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے جوڈیشل ریفارمز ضروری ہیں۔ انہوں نے ججوں کی نئی بھرتیوں اور آئین میں ترمیم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عدلیہ کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں