عالم چوک:خواجہ سرائوں کے منشیات فروشی کے اڈے

عالم چوک:خواجہ سرائوں کے منشیات فروشی کے اڈے

عالم چوک (نامہ نگار )تھانہ اروپ پولیس کی لاپروا ئی کی وجہ سے عالم چوک کے اطراف میں خواجہ سراؤں نے جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے بنا لئے منشیات فروشی کے بھی انکشافات عمر رسیدہ خواجہ سرا بھیک مانگنے لگے شہریوں نے سی پی او سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک اور حافظ آباد روڈ پر کرائے کے مکان لے کر جسم فروشی کے اڈے بنا رکھے ہیں جہاں وہ رات کو بن سنور کر دروازوں کے آگے کھڑے ہو جاتے ہیں اور راہگیروں کو سرعام دعوت گناہ دیتے ہیں اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نہ صرف جسم فروشی کرتے ہیں بلکہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو بھی پناہ دیتے ہیں اسکے علاوہ عمر رسیدہ خواجہ سراؤں نے بھیک مانگنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل عالم چوک میں ہی جرائم پیشہ افراد نے ایک خواجہ سرا کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا ۔شہریوں نے سی پی او رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ عالم چوک میں خواجہ سراؤں کے اڈوں کو ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں