کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ کی کامیابیاں
گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ مقابلوں میں نوح دستگیر بٹ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔۔۔
قومی ویٹ لفٹر نے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 120 پلس کیٹگری مقابلوں میں سکواٹ اور بینچ پریس ایونٹس میں طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کرکے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر ملکی پرچم بلند کردیا ، قومی ویٹ لفٹر نے اسکواٹ مقابلوں میں 340 کلوگرام وزن اٹھا کر پہلا اور بینچ پریس میں 210 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرا گولڈ میڈل جیت کر مجموعی طور پر 4گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے ۔نوح دستگیر بٹ نے مجموعی کارکردگی میں اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ میں 850 کلوگرام وزن اٹھاکر عالمی پاور لفٹنگ میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے ، قومی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے والد ہی ان کے ٹرینر تھے ۔ جنہوں نے ماضی کی طرح کامن ویلتھ پاور لفٹنگ مقابلوں کیلئے بھی سخت ٹریننگ دی تھی۔ جس کی بدولت وہ ایونٹ میں کامیاب ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ نوح نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے بیٹے کی شاندار اور تاریخی کامیابیوں پر فخر ہے ،نوح کی پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔