سردی کی آمد کیساتھ ہی مویشی باڑوں کی تعمیرومرمت

سردی کی آمد کیساتھ ہی  مویشی باڑوں کی تعمیرومرمت

تتلے عالی(نامہ نگار)سردی کی آمد کیساتھ ہی ڈویژن بھر میں مویشی باڑوں کی تعمیرومرمت شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چند سال قبل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے مال شماری کے مطابق گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھر میں 80لاکھ کے قریب گائے ،بھینس،بھیڑ،بکری،گدھے ،گھوڑے ،خچر ودیگرجانورلوگوں نے پال رکھے ہیں،جانوروں کوگرمی میں دن کے اوقات میں سایہ اور رات کو کھلے آسمان تلے باندھا جاتا ہے لیکن سخت سردی میں نمونیا،سردی سے بچانے کیلئے دن بھر دھوپ میں رات ہوتے ہی باڑوں میں شفٹ کر دیا جاتا ہے ۔موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مویشی پال افراد نے مویشی باڑوں کی تعمیر ومرمت،باڑوں کے کھلے دروازوں کو عارضی طور پر بند کرنے کیلئے ترپال ،بوریوں،سرس ودیگر اشیاء کی خریداری شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں