طاقت سے کسی جماعت کو دبایا نہیں جاسکتا :ناصر چیمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت نہیں بلکہ محب وطن جماعت ہے اسکو فسادی اور انتشاری قرار دینے والے خود ملک کے لٹیرے عوام دشمن ہیں اور یہ احمقانہ سیاست کے قائل ہیں۔۔۔
طاقت کے زور پر کسی بھی جماعت کو دبایا نہیں جاسکتا پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں عوام جس جماعت کا ساتھ دے اسکی مقبولیت میں کمی نہیں آ تی بلکہ اصافہ ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امن پسند جماعت ہے اور پر امن احتجاج کی قائل ہے جبکہ پر امن احتجاج اسکا جمہوری حق ہے جس سے وہ ملک میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتی بلکہ عوام کی آ واز ایوانوں تک پہنچانا چاہتی ہے ۔