ڈسکہ :طلبہ کی کھڑی بسیں ٹریفک روانی میں خلل کا با عث

ڈسکہ :طلبہ کی کھڑی بسیں ٹریفک روانی میں خلل کا با عث

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی ڈسکہ آفس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ڈسکہ کے سامنے سڑک کے اردگرد کھڑی سکول بسیں اور ویگنیں ٹریفک روانی میں خلل کا باعث بننے لگیں ۔

ڈسکہ کے دیہات سے جو بسیں اور ویگنیں طلباء و طالبات کو صبح کے وقت سکول وکالجز چھوڑنے کیلئے آتی ہیں ان کے ڈرائیور طلباء و طالبات کو سکول و کالجز میں اتارکر اپنی بسیں اور ویگنیں ڈی ایس پی ڈسکہ آفس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ڈسکہ کے سامنے سڑک کے اردگرد کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں ان بسوں اور ویگنوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہیں اور بعض دفعہ گھنٹوں ٹریفک جام بھی رہتی ہے اور متعدد موٹرسائیکل سوار بھی ان بسوں اور ویگنوں سے ٹکرا کر زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں مگر انتظامیہ اس طرف دھیان ہی نہیں دے رہی۔ شہریوں نے بتایاکہ متعدد بار انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کرچکے ہیں کہ ان بسوں اور ویگنوں کے ڈرائیور وں کو پابند کیاجائے کہ طلباء و طالبات کو صبح کے وقت سکول و کالجز میں چھوڑنے کے بعد اپنی گاڑیاں لیکر شہر سے باہر چلے جائیں اور جب ان کی چھٹی کا وقت ہوتو آجائیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں