ناراض ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے :وقاص مرزا

 ناراض ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے :وقاص مرزا

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں سے دوریاں ختم کرینگے ۔۔۔

ناراض ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،سٹینڈنگ کمیٹیاں بنا دی ہیں جواپنا کام کرینگی، مختلف ایسوسی ایشنز کیساتھ لائزن بنائیں گے ایچ آر، اکاؤنٹس، ممبرشپ کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ سمال چیمبر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ۔گجرات کی مٹی بڑی زرحیز ہے صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدارچودھری بھی بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے ملاقات پلان کر رہے ہیں گجرات انڈسٹریل ضلع ہے اسکے کیلئے انڈسٹری سے متعلقہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مفاد میں کوئی کام ضرور لیں گے گجرات ان کا ہوم ڈسٹرکٹ ہے گجرات کے تاجروں کا حق بھی بنتا ہے کہ وہ گجرات سے تعلق رکھنے والے وزیر صنعت و تجارت سے صوابدیدی اختیارات کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کی انڈسٹریز میں لیبر کے مسائل موجود ہیں انڈسٹریز سے متعلقہ ٹریننگ سنٹر نہ ہونے کے برابرنئی لیبر پرانی مشینری ہی اصل مسئلہ ہے موجودہ دور میں ٹیوٹا فعال ہواہے اسے مزید فعال کرینگے فرینڈز گروپ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ چیمبرز کو گروپ ہی چلاتے ہیں سمال چیمبرادارہ بنانے میں رضوان دلدار’ ناصرجاوید بٹ اورشیخ نصیر احمد کی کاوشیں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں