نوشہرہ ورکاں:دوران تفتیش چوری کے ملزم کی خود کشی

نوشہرہ ورکاں:دوران تفتیش چوری کے ملزم کی خود کشی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )دوران تفتیش پولیس کی موجودگی میں ملزم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔

نواحی گاؤں تھابل دوچھہ کے رہائشی 45 سالہ مقصود پر چوری کی بھینسیں خریدنے کا الزام تھا ،متوفی گزشتہ روز خود تھانہ میں تفتیش کیلئے پیش ہوا دوران تفتیش طبیعت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں لے جایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ملزم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے ورثا بڑی تعداد میں تھانہ کے باہر جمع ہو گئے جن کا کہنا تھا کہ متوفی پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا بعد ازاں پولیس فورس کی موجودگی میں متوفی کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں