ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اولین ترجیح :شافع حسین

ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اولین ترجیح :شافع حسین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے والے تمام افراد قابل ستائش بالخصوص معذور افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرہ کا مفید شہری بنانے کی جدوجہد میں مصروف لوگوں کا مقام و مرتبہ دنیا و آخرت میں بہت ہی بلند ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے گونگے بہرے افراد کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے میں سرگرم گوجرانوالہ کی رفاعی تنظیم ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیف کی بولنے سننے سے محروم طالبہ فضہ زہرا کی پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے امتحان ڈی ایس ای میں پنجاب بھر میں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر سکول پرنسپل جویریہ نعمان اور چیئر پرسن پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر ،چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے سکل ڈیویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ،سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ بھی موجود تھے۔ شافع حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیاری فنی تعلیم کے فروغ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے ، ٹیوٹا کے 388 اداروں کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کیا گیا ہے ، پنجاب کی تین ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا چین کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ بحال کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کو فروغ دے کر ملک کی تقدیر بدلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں