کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول،سموگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں بے سود

کوڑا کرکٹ  کو آگ  لگانا  معمول،سموگ  کی  روک تھام  کیلئے  کارروائیاں  بے  سود

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سموگ کی روک تھام کیلئے جہاں زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فرنسز کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تو وہیں شہریوں کے جانب سے کوڑا کر کٹ کو جلایا جاتا ہے جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے ۔

ریلوے پھاٹکوں کے ساتھ موجود ریڑھی بانوں کی جانب سے کوڑا کر کٹ جلایا جاتا ہے جس کی وجہ سے فضا آلودہ ہورہی ہے ۔ نومبر میں سموگ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زہر یلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں ،فرنسز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں شہریوں کی جانب سے کوڑا کر کٹ کو جلایا جاتا ہے جو سموگ کا سبب بن سکتا ہے ۔گوجرانوالہ شہر میں موجود ریلوے پھاٹکوں کے ساتھ پھل فروشوں نے ریڑھیاں لگا رکھی ہیں جو کوڑا کر کٹ اس جگہ جمع ہوتا ہے تو وہ اسے اکٹھا کر کے ویسٹ مینجمنٹ کے کنٹینر میں پھینکنے کے بجائے جلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے فضا آلودہ ہوجاتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کریں جو کوڑا کر کٹ جلاتے ہیں تاکہ شہر کی فضا بہتر رہ سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں