حکومت گندم کی طرح دالوں کیلئے بھی آ زاد پالیسی بنائے :جاوید بٹ

حکومت گندم کی طرح دالوں کیلئے  بھی آ زاد پالیسی بنائے :جاوید بٹ

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ نے پرائس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جیسے چینی، گندم، گنا پر آزاد پالیسی بنائی ہے اسی طرح دالوں پر آزاد پالیسی بنائے۔۔۔

 اس سے قیمتیں مناسب رہیں گی، حکومت کو چا ہیے کہ پورے سال کی ڈیمانڈ اور ملک میں موجود سٹاک پر توجہ دے تو مہنگائی کبھی نہ ہو گی۔ آپ کو پتہ ہو گا کہ ہمارے ملک میں ٹماٹر کی فصل کتنی ہوئی اور ٹماٹر کی ضرورت کتنی ہے تو حکومت کو جلد از جلد کمی کو دور کر لینا چا ہیے جس سے ریٹ میں اضافہ نہ ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں