جلالپور جٹاں :گلی محلوں ،مارکیٹوں میں گداگروں کی یلغار

جلالپور جٹاں :گلی محلوں ،مارکیٹوں میں گداگروں کی یلغار

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )شہر بھر میں گداگروں کی یلغار سڑکوں، بازاروں،گلی محلوں اور مارکیٹوں میں بھیک مانگنے والوں نے خریداری کے لیے آنیوالے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔۔۔

 اکثر خواجہ سراؤں، خانہ بدوشوں کے روپ میں مانگتے نظر آتے ہیں۔ پوش علاقوں سمیت کاروباری مراکز میں میں مختلف روپ دھارے گدا گروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جن میں خواتین اور کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ ہزاروں بھکاری اپنی فیملیوں سمیت جلالپور جٹاں کے مختلف علاقوں میں جھگیاں بنا کر رہائش پذیر ہیں جو صبح ہوتے ہی بس اڈوں، مارکیٹوں ،سرکاری ونجی ہسپتالوں ،گلی محلوں، شاہراہوں، چوک چوراہوں میں ڈیرے جما لیتے ہیں جب تک رقم نہ لے لیں تو پیچھا ہی نہیں چھوڑتے ۔ٹانڈہ روڈ،اڈا ٹم ٹم،مین بازار سمیت تمام مارکیٹوں میں خواجہ سراؤں کا روپ دھارے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ دکانداروں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں