تتلے عالی:پیٹر انجن سے تیار گاڑیاں حادثات کابا عث

تتلے عالی:پیٹر انجن سے تیار گاڑیاں حادثات کابا عث

تتلے عالی(نامہ نگار )رجسٹریشن اور نہ ہی نمبر پلیٹ تتلے عالی میں100سے زائدچوری شدہ پیٹرانجن سے تیار بسیں،ویگنیں اوررکشے سڑکوں پر گھومنے لگے ،حادثات معمول بن گئے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

 تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں آبپاشی کیلئے استعمال میں لائے جانے والے پیٹر انجن پر بس،ویگن لوڈراور رکشے کی باڈی لگا کر کر مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچایا جاتا ہے سواریوں کی سکیورٹی،جان ومال کی حفاظت اور حکومت کی جانب سے منظور کسی بھی ٹرانسپورٹ میں نہ آنے والی پیٹر گاڑیوں پر دودھ،کھل،ڈیزل،چارہ جات کیلئے بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ان رکشوں میں اکثرپیٹر انجن کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے لگائے گئے تھے جو چوری شدہ ہیں،بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ شاہراہوں،دیہات میں گھومتی پیٹر انجن گاڑیاں متعدد بار حادثات کا باعث بن چکی ہیں لیکن انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔اہل علاقہ نے پیٹر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں