ٹھیکری پہرہ بحال نہ ہو نے پر وار داتوں میں اضافہ
تتلے عالی(نامہ نگار )دیہی علاقوں میں نمبرداری نظام اور ٹھیکری پہرہ کی بحالی نہ ہونے پر چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔
حکومت نے صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں نمبرداری نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس تحت مال،مویشیوں کی چوری ،راہزنی اور ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے گاؤں کے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جانی تھیں جنہوں نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے محلہ گاؤں میں رات بھر ٹھیکری پہرہ دینا تھا۔پنجاب حکومت نے پرانوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں نئے نمبردار بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کیلئے تتلے عالی سمیت ضلعی بھر کے دیہات سے ہزاروں امیدوار پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ ق کے عہدیداروں کی سفارشیں کروانے کے علاوہ خود بھاگ دوڑ میں مصروف تھے لیکن مذکورہ نظام کی عدم بحالی پر دیہی علاقوں میں چوری،راہزنی کی واردتیں بڑھ گئی ہیں۔