تعمیر و ترقی کے منصوبے وعدوں کی تکمیل کا حصہ ہیں :وقار چیمہ
وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ کا سیالکوٹ روڈ اور اللہ والا چوک جی ٹی روڈ کی جاری تعمیر کا معائنہ کیا۔۔۔
اس موقع پر ایکسین ہائی وے کاشف رانجھا،حسام وقار چیمہ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔وقار احمد چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ روڈ اور جی ٹی روڈ اللہ والا چوک کی تعمیر عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا حصہ ہیں،عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شریف خاندان کی دلچسپی او رتوجہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتے ،سیاست میں عوامی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں،حلقہ کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے سیاست کو اپنایا ہے اورعوامی معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔