ڈسکہ:ووٹ نہ دینے پر صفائی ستھرائی میں امتیازی سلوک

ڈسکہ:ووٹ نہ دینے پر صفائی ستھرائی میں امتیازی سلوک

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر کی 30واڈوں میں صفائی ستھرائی کا نظام سابق کونسلروں کے ہاتھوں میں جانے پرانتقامی کارروائیاں شروع ہوگئیں۔۔۔

گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کیساتھ ساتھ نالیوں کاپانی باہر آگیا ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے ڈسکہ شہر کی 30واڈوں میں صفائی ستھرائی کا نظام تبدیل کرتے ہوئے ہر وارڈ میں 3،3سینٹری ورکروں کولگادیا ہے جو ہزاروں گھرانوں پرمشتمل ایک وارڈ میں صفائی وستھرائی کرینگے اور ان کی نگرانی سابق کونسلر کرینگے صفائی ستھرائی کا نظام سابق کونسلروں کے ہاتھوں میں آتے ہی انہوں نے شہریوں کیساتھ انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں جس گلی محلوں والوں نے ان کے مخالف ووٹ ڈالے ہیں وہاں پر کئی کئی دن سینٹری ورکر زکو نہیں آنے دیاجارہا ،سینٹری ورکر نہ آنے کی وجہ سے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور گٹروں نالیوں کا پانی بھی گلی محلوں میں کھڑا ہوگیا ہے شہری اسی گندے پانی سے گزرنے پرمجبورہیں اگر کوئی شہری میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیف سینٹری انسپکٹر کو صفائی ستھرائی کیلئے فون کریں تو وہ کال اٹینڈ نہیں کرتے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ شہرکی 30واڈوں میں صفائی ستھرائی کا نظام سابق کونسلروں کے ہاتھو ں میں دینے کانوٹس لیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں