سیالکوٹ:چور گینگ گرفتار ،21موٹر سائیکلیں ، زیورات برآمد

سیالکوٹ:چور گینگ گرفتار ،21موٹر سائیکلیں ، زیورات برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن محفو ظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں سیالکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کر یک ڈاؤن جاری ہے ۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈ ی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ میاں عبد الرارق نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود،ثاقب علی،وقاص شہباز کے ہمراہ کارروائی کر تے ہو ئے بین الا ضلا عی4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا،ملز موں سے 21موٹر سائیکلیں ، 2لاکھ روپے ،طلا ئی زیورات 3تو لے ،4پسٹل بر آمد کر لی گئیں،گرفتار ملزموں میں محمد نفیس،محمد شہباز،مبشر احمد عرف بھٹو، مشرف خان شامل ہیں ۔اس حوالے سے ایس ڈی پی او سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈ ی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے سیالکوٹ میں موٹر سائیکل چور گینگ سر گر م تھا سیالکوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیتے تھے اور لو گوں کے ساتھ روڈ پر وارداتیں بھی کرتے ، یہ گینگ لاہور، نارووال،قصور کے اشتہا ری مجرم ہیں،دوران واردات نارووال کے تھانہ شکر گڑ ھ کے علاقہ میں شہری کو زخمی بھی کیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں