شہریوں سے بھاری ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات شروع

شہریوں سے بھاری ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی شہریوں سے بھاری ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی ،شہریوں سے ڈی سی ریٹ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

پنجاب سمیت ریجن بھر کے تمام یونٹس کو ڈی سی ریٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے ،50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کے مالک سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہریوں سے ڈی سی ریٹ کے حساب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔یکم جنوری 2025سے شہریوں کو ڈی سی ریٹ کے حساب سے ٹیکس بھجوانا شروع کر دیا جائیگا۔محکمہ ایکسائز کے عملہ نے پہلے سے ریکارڈ میں موجود یونٹس کو ڈی سی ریٹ پر منتقل کر نا شروع کر دیا ہے ،پانچ مرلہ تک کے رہائشی گھر کو ٹیکس کی چھوٹ ہوتی تھی لیکن اب ڈی سی ریٹ کے بعد 2 مرلہ سے 5مرلہ تک کے گھر پر بھی ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔گوجرانوالہ ریجن میں 4 لاکھ 26ہزار یونٹس ہیں ، اب تک 2لاکھ یونٹس کو ڈی سی ریٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے ،باقیوں کو بھی ڈی سی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں