ڈائریکٹر سیال چودھری جاوید کی کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے کینیڈا کی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال کر اپنی اہمیت منوائی ہے۔۔۔
جبکہ سیاست کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، شفقت علی تمام پاکستانیوں کیلئے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی رکن پارلیمنٹ شفقت علی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ چودھری جاوید بطور خاص تقریب میں موجود تھے ۔ وزیر اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت اور عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر کسی کے پاس کامیاب ہونے کا حقیقی اور منصفانہ مواقع موجود ہے جبکہ جی سیون ممالک میں ہماری معیشت انتہائی مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا لبنان اور غزہ میں سیز فائر کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ تقریب کے میزبان شفقت علی نے جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں کینیڈا میں ہونے والی ترقی و خوشحالی کا تفصیل سے ذکر کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے تعاون سے کینیڈا کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم ا جسٹن ٹروڈو نے تمام مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کا حال احوال پوچھا۔