سیالکوٹ:موٹرسائیکل رکشوں کے اناڑی ڈرائیورحادثات کا با عث

سیالکوٹ:موٹرسائیکل رکشوں کے  اناڑی ڈرائیورحادثات کا با عث

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع میں اناڑی موٹر سائیکل رکشہ سوار حادثات کا موجب بننے لگے کسی بھی رکشہ کے پاس کوئی روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے لگی ہیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ ٹریفک وارڈنز بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ جا بجا موٹرسائیکل رکشوں کے سٹینڈ عوام کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے کچہری بازار میں لوڈر اور چنگ چی رکشوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی مگر اس کی دھجیاں بھی اڑائی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں