سیالکوٹ اور گردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
غربت کے باعث ہوٹلوں اور ورکشاپو ں میں کم عمر بچے مزدوری کررہے ہیں ،معمولی معاوضے پر معصوم بچوں سے دن بھر کام لیا جارہا ہے ۔ سیالکوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں چائے کے ہوٹلوں اور ورکشاپوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری کرائی جاتی ہے ۔ والدین غربت کے باعث بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملدر آمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔